اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان خٹک و ارکان نے کہا کہ صحافیوں کو کوریج کے دوران اکثر نااہل اہلکاروں کی وجہ سے تشدد کا سامنا رہتا ہے.صحافی عبدالرزاق رپورٹر روزنامہ میٹرو واچ اسلام آباد پر پولیس نے عمران خان کی عدالت پیسشی کے دوران تشدد کیا، عبدالرزاق کو اسلام آباد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے دوران کوریج تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی پی ٹی آئی کارکنان پر لاٹھی چارج کررہی تھی تو اسی دوران عبدالرزاق صحافتی فرائض انجام رہے تھے کہ دو اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں اور ایف سی اہلکار نے عبدالرزاق کو بھی تشدد کرنا شروع کردیا .
صحافی عبدالرزاق نے بتایا کہ میں صحافی ہوں مجھے کیوں مار رہے ہو اپنے ادارے کا کارڈ بھی دکھایا اس کے باوجود بھی ایف سی اہلکار نے دھکے دیے اور کہا یہاں سے دفع ہو جاؤ نہیں تو مزید اور مار پڑھنے والی ہے صحافتی برادری نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو ہراساں کرنا اور تشدد کرنا بند کیا جائے اور اس طرح کے ماحول میں بھی اہلکاروں کو تربیت دی جائے کہ صحافیوں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے.
