راولپنڈی (کرائم رپورٹر )راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ریپجا) کے صدر سہیل ملک اور دیگر عہدیداران نے سینئر صحافی شہزاد ملک پر مسلح غنڈوں کے حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید سے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری اور انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صحافی برادری شہزاد ملک کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر شہری کے جان مال کی حفاظت حکومت کی آئینی ذمہ داری ھے۔ حق اور سچ کو طاقت اور بدمعاشی کی بنیاد پر دبانے اور اپنی کرپشن کو دبانے کیلئے اس طرح کے ہتھکنڈوں کی شدید مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی توجڑواں شہروں کی صحافی برادری تھانہ نیو ٹاؤن کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی۔
