کراچی(روشن پاکستان نیوز)اگرآپ شوبز میں جانا چاہتی ہیں تو پہلے سمارٹ ہوں ،موٹی لڑکیاں شوبز میں جانا بھول جائیں پاکستانی اداکارہ صنم جنگ نے شوبز میں داخلے کی ٹپس سمجھا دیں.
ایک برطانوی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مونا کا کردار ہمارے معاشرے اور شوبز انڈسٹری کے مطابق ہے، خواتین فنکاروں سے یہی امید کی جاتی ہے کہ وہ پتلی ہوں۔
صنم جنگ کا کہنا تھا کہ میں نے موٹی خواتین کو کبھی اسکرین پر نہیں دیکھا، اگرپتلی ہیں یا آپ کا وزن کم ہے تو شوبز انڈسٹری میں آسانی کے ساتھ داخلہ ممکن ہے کیونکہ یہ ہی خوبصورتی کا ایک معیار سمجھا جاتا ہے.ورنہ موٹی خواتین کی ہماری انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ’پیاری مونا‘ میں دماغی صحت، ڈپریشن اور مثبت جسمانی معاملات کو فوکس کیا گیا ہے اور یہ ٹی وی پر چلنے والے روز مرہ کے ڈراموں سے بالکل مختلف موضوع پر ہے۔
ڈراما سیریز ’پیاری مونا‘ میں اداکارہ کے کردار پرگزشتہ چند مہینوں سے کافی گفتگو کی گئی ہے، یہ سیریز ایک ایسی موٹی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔
