سوشل میڈیا پربیوی کو تھپڑمارنے کی ویڈیو،شوہرقانون کے شکنجے میں آگیا

اسپین(ویب ڈیسک)ایسی مردانگی نہیں چلے گی ۔ٹک ٹاک پر براہ راست بیوی کو تھپڑمارنے کی ویڈیووائرل ہوتے ہی قانون حرکت میں آگیا. شوہر کو عدالت نے ایک سال قید اورتین سال بیوی سے دوررہنے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کی ایک عدالت میں آنے والے انوکھے کیس میں شوہر نے سوشل میڈیا پر براہ راست لوگوں کو دکھایا کہ وہ بیوی کوتھپڑماررہا ہے،جس پرعدالت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے شوہر کو ایک سال قید کی سزاسنانے کیساتھ یہ بھی سزادی کہ تین سال تک بیوی سے دوررہنا ہے حتی کہ بیوی سے بات چیت بھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،اسکے علاوہ ملزم تین سال تک کسی بھی قسم کا اسلحہ بھی اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر ہزاروں لوگوں نے ویڈیو دیکھی جس میں شوہر بیوی پر تشددکررہا ہے اوروہ رورہی ہے،اسی لئے عدالت نے ایکشن لیاکہ اتنےزیادہ لوگوں کے سامنے بیوی کی بے عزتی کی اسکی عزت نفس کو مجروح کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں