اسلام آباد (سدھیر احمد سے ) پی ٹی آئی راہنماؤں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا سلالہ جاری ہے، فواد چوہدری، ڈاکٹر شیریں مزاری، عامر کیانی، فیاض الحسن چوہان ملیکہ بخاری اور دیگر سینئر راہنماؤں کے بعد جمشید چیمہ، مسرت چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 13 ماہ میں جو بیانیہ بنا اس میں سینئر قیادت اور عمران خان شامل ہیں۔ اس بیانیہ کی وجہ سے جو فضا بنی اس کی انتہا 9 مئی کے واقعات بنے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کا منصوبہ کسی کا نہیں تھا، صرف احتجاج کا منصوبہ تھا۔ ہم بھی ہجوم کو کنٹرول نہ کرسکے اور پرامن احتجاج نہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم 9 مئی کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہے، ہم اپنی اسی ناکامی کو قبول کرتے ہیں۔ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ ہوا جو غلط تھا۔ خیال رہے کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
