ریلوے کے محکمہ کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاے گا۔ایس ایچ او عمران عباس

راولپنڈی(منصور ظفر نمائندہ خصوصی )تھانہ ریلوے پولیس راولپنڈی کی ریلوے میٹریل چوری کرنے والے شخص کے خلاف کاروائی۔
گرفتار ملزم فیضان جہانگیر سے ہزاروں روپے مالیت کا ریلوے میٹریل برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلوے پولیس راولپنڈی ایس ایچ او عمران عباس منہاس کو ریلوے سگنل میٹریل چوری کی اطلاع ملی جنہوں نے ہمراہ ریلوے پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے C کیبن ریلوے یارڈ کے قریب سےملزم فیضان جہانگیر کو گرفتار کرکے ہزاروں مالیت کا ریلوے میٹریل برآمد کر کے فوری مقدمہ نمبر 147 زیر دفعات 379/411ppc درج کرلیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق ہماری کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ریلوے میٹریل چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے گا ملزم فیضان جہانگیر کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیاگیا ہے اور تفتیش سب انسپکٹر محمدحیات کو مارک کر دی گئی ہے ایس پی ریلوے راولپنڈی ریاض احمد بوسال اور ڈی ایس پی ریلوے رفاقت حسین تارڑ نے ایس ایچ او ریلوے عمران عباس منہاس سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں