اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے امیدوار برائے صدر عاطف جمیل بٹ نے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے ریئیلٹررز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے جاری کیا جانیوالا جعلی نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جانا اسلام آباد ریئیلٹرز، پروگریسو اتحاد گروپ اور حق کی فتح ہے.
اپنے ایک بیان میں عاطف جمیل بٹ کا اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کے نام پیغام میں کہنا تھاکہ وہ تمام دوست جو اپنی حقیقی قیادت کے انتخاب کیلئےحق کے ساتھ کھڑے ہوئے مبارکباد کے مستحق ہیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے 22 دسمبر 2022ء کو جاری کردہ جعلی نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہےاسلام آباد کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس تیار رہیں بہت جلد عدالت کی طرف سے انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنی حقیقی قیادت کا انتخاب کر سکیں گے، عاطف جمیل بٹ نے رانا افتخار اور لیگل ٹیم میں شامل واجد مغل و دیگر کا بطور خاص شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور بھرپور توجہ سے عدالتی فتح حاصل ہوئی ۔
