تھانہ نصیرآباد کی بڑی کاروائی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ دبوچ لیا۔

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ نصیر آباد پولیس نے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث سرغنہ گل رحمان اپنے تین ساتھیوں شعیب عثمان اور سوا لاکھ خان تھانہ نصیرآباد پولیس نے شب و روز کی محنت سے دھر لیا۔
گرفتار ملزمان سے چھینے گئے دو عدد موٹرسائیکل اور مسروقہ رقم مبلغ پینتیس ہزار روپے برآمد کر لیے گئے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی موقع پر برآمد کر لیا گیا۔
متعدد وارداتوں کے انکشاف پر تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او سمیت تمام ٹیم خاص طور پر اے ایس آئی کفایت خان کو سراہا اور شاباش دی ۔انھوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں