دلہا دلہن نے شادی کے اگلے ہی روزایک دوسرے کوقتل کردیا؟

انڈیا(ویب ڈیسک)پاکستان میں چھوٹی سی خبر کو بھی بڑھا چڑھا کربیان کرنے والے بھارت میں خودزیادہ عجیب وغریب واقعات منظرعام پر آرہے ہیں،گزشتہ دنوں نیاشادی شدہ جوڑاولیمے کے دن اپنے کمرے میں خون میں نہایا ہوا پایا گیا.
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے ذریے سامنے آئی خبرمیں بتایا گیا کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں شادی کے اگلے روز نوبیاہتا جوڑا جس میں 22 سالہ دلہن کہکشاں بانواور 24سالہ دلہااسلم کی لاشیں اس وقت کمرے سے برآمد ہوئیں جب گھروالوں نے کمرے کے دروازے پرپہلے کافی دیردستک دی مگرجواب نہ ملنے پر دروازے کو توڑ کراندر گئے تودیکھا کہ دلہا دلہن دونوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی ہیں. یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں کی شادی بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی اوررخصتی کے بعد گھروالے دونوں کو نئے گھرمیں چھوڑکرگئے تھے.
پولیس کے بیان سے یہ بات سامنے آئی جو حیرت انگیز بھی ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں کے درمیان کوئی تیسرا آدمی نہیں تھا،دروازہ بھی اندرسے بندتھا،دلہن کے جسم پرچھریوں کے کافی زیادہ زخم تھے جبکہ دلہا کی گردن کٹی ہوئی تھی،اس سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے پر وارکئے.اہل خانہ نے دونوں کے بیچ کیا چل رہا تھا یا کسی بھی بات سے لاعلمی کا اظہارکیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں