تین انٹرنیشنل فائٹس جیتیں لیکن کسی نے پوچھا نہیں. باکسر محمد شعیب

اسلام آباد( فیصل اظفر علوی سے) ابھرتے ہوئے نوجوان باکسر محمد شعیب نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان کیلئے تین انٹرنیشنل فائٹس جیت چکا ہوں لیکن کسی نے پوچھا تک نہیں۔باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کو سر فہرست دیکھنا میرا خواب ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی۔ یہاں تک کہ جب میں فائٹس جیت کر وطن واپس آیا تو ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے صرف فیملی ممبرز آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پذیرائی ملی لیکن پاکستان میں کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی۔ تینوں انٹرنیشنل فائٹس کیلئے مجھے شدید مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام سے سرپرستی اور معاونت کی بات بھی کی تاہم کوئی خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔ محمد شعیب نے مزید کہا کہ 30 نومبر کو میرا بنکاک، تھائی لینڈ میں انڈونیشین باکسر علی راک سے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے تحت ایک بڑا مقابلہ ہے جس کیلئے مجھے کم از کم 20 لاکھ روپے درکار ہیںاور تاحال بندوبست نہ ہونے کے باعث اس اہم ایونٹ میں شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں