اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم : سائرہ اختر +محمد جنید ندیم عکاسی ذیشان علی )گزشتہ سال اغوا ہونے والی ساڑھے 3 سالہ تاج مینہ بی بی کا سراغ تاحال نا مل سکا۔
والد عجب خان کے مطابق تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک حسو میں مغرب کے وقت بچی گھر کے قریبی دوکان پر جاتی ہے ۔
ایک نامعلوم مرد عورت اور دو بچوں نے ایک پلاننگ کے تحت اس وقت ساڑھے تین سالہ بچی کو اغوا کیا اور رکشہ میں بیٹھا کر کہیں لے گے ۔ بچی کا پریشان حال والد عجب خان ولد پرویز تاحال تھانے کے چکر لگا رہا ہے ۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی نشاندہی کی گی رکشہ والہ شخص سامنے آگیا سہولتکار جہاں جس مکان میں یہ اغواکار موجود تھے وہ سامنے آ گئے ۔
لیکن پولیس کی جانب سے کاروائی نہیں کی گی والد کےمطابق ایک دن تک ہم خود بچی کو ڈھونڈتے رہے اور اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی روشن پاکستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوے انھوں نے چیف جسسٹس ‘وزیر داخلہ اور اسلام آباد پولیس اور اعلی حکام بالا سے اپیل کی کے میری ننھی معصوم بچی کو بازیاب کروایا جاے میں ایک مزدور بندہ ہوں سبزی منڈی میں کام کرتا ہوں میں روز مرتا ہوں روز جیتا ہوں میری بیوی اور بچے عرصہ گزشتہ ایک سال سے بچی کی راہ دیکھتے ہیں اور شدید خوف ہراس میں مبتلا ہیں ۔
