اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے قیمتوں کی جانچ کی اور پھلوں،سبزیوں، گوشت،چکن کی دکانوں، ریسٹورنٹس ، جنرل سٹورز ، بیکریوں وغیرہ میں مجموعی حفظان صحت کی نگرانی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے خلاف ورزی کرنے پر ایک دکان اور دو ایل پی جی ایجنسیاں زائد قیمتوں پر سیل کر دی جبکہ مالکان ومنیجر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا اور دیگر کو قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا گیا اور وارننگ دی گئی۔
