ایک طرف مہنگے پلاٹوں کی خریدوفروخت دوسری طرف بھوک کا راج

اسلام آباد(افشاں قریشی)اسلام آباد کے (سی ڈی اے) کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری ،تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ فروخت ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے مہنگا ترین پلاٹ 8 ارب 54 کڑور روپے سے زائد کی مالیت میں فروخت ہوا جبکہ دیگر پلاٹس کی نیلامی 2 روز تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
حکام کے مطابق پلاٹس کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس اب بھی دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ پلاٹس کی اوپن آکشن 26 جنوری تک جاری رہے گی۔
حیرت بھی ہے اور مقام شرم بھی ہے کہ جس ملک کے غریب آٹے کی لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے ہوکر بھی اکثر خالی ہاتھ گھروں کو جا رہے،بجلی،گیس اور صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات کو ترس رہے،مہنگائی کا ایسا طوفان کہ ایک وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ترین ہوگیا وہاں اربوں روپے کے پلاٹ خریدے اور فروخت کئے جارہے،ایسی خبریں گویا غریب اور سفید پوش طبقے کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں.

اگر حکمران بے حس اور بے شرمی کی حدوں کو چھو ہی چکے تو کم ازکم بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ ایک مسلمان اور انسان ہونے کے ناطے اپنے سرمائے میں سے کچھ حصہ سفید پوش لوگوں کیلئے بھی مختص کر دیں تو شائد کسی حد تک غریبوں کیلئے بھی پیٹ بھرنا آسان ہوجائے،سفید پوش طبقے کی سفیدپوشی کا بھرم بھی رہ جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں