لندن(ویب ڈیسک)انگلینڈخواتین کرکٹ ٹیم کی اہم کھلاڑی ڈینیئل وائٹ نے اپنی ہی بیس بال کھیلنے والی سہیلی سے شادی کرلی۔ڈینیئل وائٹ نے جس لڑکی سے شادی کی وہ بیس بال ٹیم کی ہیڈجارج ہوج ہے ،یہ دونوں 2019 سے اکھٹی رہ رہی تھیں،حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں کے تعلقات کا پہلے سے ہی سب کو پتا تھا کیونکہ دونوں سہیلیوں نے اپنے تعلقات کو کبھی خفیہ بھی نہیں رکھا۔
ڈینیئل وائٹ انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم میں ون ڈے کیریئر میں ایک ہزار 776رنز بنا چکی ہیں اور27 وکٹیں بھی لے چکی ہیںجبکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دوہزار 369 رنزاوروکٹیں لے رکھی ہیں۔
