اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جس خبرکا انتظارتھا وہ سامنے آگئی ،رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا کل پہلاروزہ ہوگا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین عبدالخبیرآزادنے ملک بھر سے موصول شہادتوں کے بعدچاند نظرآنے کااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور،رحیم یارخان صوابی،مردان سے چاند دکھائی دینے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
یادرہے کہ ملک بھرمیں زونل کمیٹی کے بھی اجلاس منعقد کئے گئے تھے۔
