امریکی صدرجوبائیڈن طیارے کی سیڑھیوں سے کیسے گرگئے؟

امریکہ(ویب ڈیسک)کیا امریکی صدرایک بارپھر طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے گرگئے؟سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص طیارے کی سیڑھیوں سے گرتاہوا دکھائی دیتاہے،جسکے بعد یہ خبر پھیل گئی کہ گرنے والا شخص صدرجوبائیڈن ہیں جو پولینڈکے ایئرپورٹ پر اپنے طیارے سے نکلتے ہوئے سیڑھیوں سے جوں ہی اترنے لگے تو پائوں پھسل گیا جس سے نیچے گرگئے.
اگرچہ بین الاقوامی میڈیا نے صدرکے گرنے کی خبرکی تردید کردی ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ صدرجوبائیڈن ہیں،اس سے قبل 2021میں بھی صدرجوبائیڈن ایک طیارے سے اترتے ہوئے سیڑھیوں سے گرگئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں