صحافی فہیم زبیر عباسی کو آہوں سسکیوں کے ساتھ ان کے آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مری( انس بن وقارعباسی ) مری یوی سی سہر بگلہ موضع ہوکڑہ کیری تعلق رکھنے والے نیشنل پریس کلب ، پی ایف یو جے کے ممبر سینیر صحافی فہیم زبیر عباسی کو دل کا دورہ پڑنے پر خالق حقیقی سے جاملے ،مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی آہوں، سکیوں میں آبائی قبرستان ہوکڑہ کیری میں سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت بھائیوں وسیم عباسی ،ندیم عباسی ایم عباسی ، بیٹوں حافظ یکی عباسی حافظ قیس عباسی سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی بخشش کی دعا۔ تفصیلات کے مطابق سینیر صحافی فہیم زبیر عباسی کو گزشتہ دن دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات ہی 8 بجے آبائی گاوں یوی سہر بگلہ کے گاوں ہوکڑی کیری میں تبلیغی مرکز کے امیرنے پڑھائی ،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ، مذہبی صحافتی شخصیات پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کے صدر افضل بٹ، آرآئی یو جے کے صدر عابد عباسی ، چیف ایڈیٹر نواۓ مری پروفیسر قاری وقارعباسی ،اظہار خان نیازی، پیرمیا گیلانی ،رانا کوثرعلی، اے ڈی عباسی ، راجہ بشیر عثمانی، سد میر احمد کیانی ،منصور ظفر شفیق بھٹی ،خرم ملک، سید عقیل کاٹھی ، حاجی محمدسعید ناصر خٹک، راجہ ریاض، طاہر نوید ،ظفر عباسی ،سعد حبیب عباسی ، سعید عباسی ،افتخار عباسی ،انوارعباسی ،الماس عباسی سمیت سیاسی سماجی اور معززین علاقہ اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی اور آہوں سسکیوں میں سپر دلحد کر دیا گیا مرحوم نے بیوہ کے علاوہ تین بیٹے حافظ بی عباسی جوتبلیغی مرکز سال اول میں زیر تعلیم ہیں اور حافظ قیس عباسی اور چھوٹے بیٹے سدیس عباسی سوگوار چھوڑے ہیں مرحوم دیم عباسی ، ندیم عباس نیم عباسی کے چھوٹے بھائی اور صحافت میں ممتاز مقام رکھنے کے علاوہ سماجی کارکن اور غریب پرور کے طور پر جانے جاتے تھے مرحوم کے انتقال کی خبر سنتے ہی راولپنڈی ، اسلام آباد اور مری سے بہت بڑی تعداد میں لوگ ان کے گھر پہنچ گئے اور ہر شخص افسردہ اور مغموم ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں