اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیرداخلہ اورن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو جھوٹاقراردیتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس میں انہیں قتل کرنے کے پروگرام کے دعوے کو بھی مستردکردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں فہرست کے مطابق لوگوں کو داخل کرنا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب جوالیکشن ہونگے وہ آئین کے مطابق نہیں ہونگے نہ ہی انکے نتائج کو عوام تسلیم کریں گے۔عمران خان کے دل میں بغض ہے اسی لئے مریم نوازکے بارے میں گھٹیا الفاظ استعمال کئے،عمران خان سب کوتلاشی دینے کا کہتے ہیں تو خود کیوں تلاشی نہیں دے رہے؟
راناثنااللہ نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہٹرانسفرپوسٹنگ سے فرح گوگی نے بارہ ارب روپے کمائے۔افسروں کے نام لے کر انہیں گالیاں دینے ولے بتائیں کہ ان کی فرنٹ مین گوگی کہاں ہے؟
