لاہور(روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند ہے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں، لاہور رنگ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔
جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، موٹرویز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔
مزید پڑھیں:موٹروے پر گاڑی سے 4 لاشیں ملنے کا واقعہ، فارنزک رپورٹ میں حیران کن وجہ سامنےآگئی