اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا تاہم وفد نے کہا پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات میں بہترین کارکردگی دکھائی تاہم آئی ایم ایف وفد سے ایکسٹنڈڈ فنڈز فیسیلیٹی قرض پروگرام کے تحت اسٹال لیول معاہدہ پر نہ پہنچ سکے۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کےدرمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مزیدجاری رکھے جائیں گے، وفد کے 25 فروری سے11مارچ تک ورچوئل مذاکرات ہوئے تاہم خطے کی کشیدگی کی وجہ سے مذاکرات کے مزید دور ہوں گے۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اہداف پر پاکستان کی کارکرگی بہتر رہی، موسمیاتی تبدیلیوں کیلئےپاکستان نےآئی ایم ایف کا 28 ماہ کا آرایس پروگرام بھی لےرکھاہے، اعلامیہ
پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
آئی ایم ایف نے کہا خطے کی کشیدہ صورت حال پاکستان کی معیشت کو بھی متاثر کررہی ہے اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے اہداف پراثر انداز ہو رہی ہے تاہم آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان اقتصادی مذاکرات جاری رہیں گے۔
آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے تیسرے جائزے پر مشاورت ہو گی، وفد کی قیادت ایوا پیٹرووا نے کی، مذاکرات کراچی اور اسلام آباد میں ہوئے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام پر عملدرآمد مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق رہا، پاکستان کے مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پبلک فنانس مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،اعلامیہ
آئی ایم ایف اعلامیہ میں مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی مذاکرات ہوئے، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے گفتگو ہوئی جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اصلاحاتی اقدامات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کےتنازع کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش ہے تاہم آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آئندہ چند دنوں میں جاری رہیں گے۔











