اتوار,  08  ستمبر 2024ء
بحریہ عرب میں ہوا کے دباؤ کےباعث زیادہ بارشوں کا امکان ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرپرسن شیری رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کی کو آرڈی نٹیر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی،قرہ العین نے  اعتراض اٹھایا کہ موسم سے متعلق اپ ڈیٹ کو ویب سائٹس پراپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا ،حکام میٹ آفس نے کہا کہ موسم سے متعلق زیادہ اپ ڈیٹس ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے  مون سون بارشوں سے متعلق کمیٹی  کو بریفنگ دی ،انہوں نے بتایا جون اور جولائی میں درجہ حرارت پہلے کی نسبت زیادہ رہا،گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہر سال درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

بحریہ عرب میں ہوا کے دباؤ کےباعث زیادہ بارشوں کا امکان ہے،مون سون کا اسپیل بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے کی توقع ہے ،این ای او سی 6 سے 8 ماہ پہلے ڈیزاسٹرز کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے  نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ جولائی کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بارشوں کی پیشگوئی ہے،بھارتی دریاؤں سے پانی کا بہاؤبڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: لاہورمیں بارش کے بعد موسم خوشگوار،شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

جولائی اگست میں چاروں صوبوں میں بارشوں کا امکان ہے،جولائی کے دوسرے ہفتے اور اگست کے تیسرے ہفتے میں پنجاب میں بارش کا امکان ہے،جولائی کے دوسرے ہفتے اور چوتھے ہفتے میں سندھ میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے آلات پرانے ہوچکے ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہماری ویب سائٹ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتی ہے،چیئرپرسن کمیٹی کا کہنا تھا کہ گرانٹس نہ ہونے کی وجہ سے آلات اپ ڈیٹ نہیں ہیں، محکمہ موسمیات کے آلات اپ ڈیٹ کرنے کیلئے بھاری فنڈز چاہئیں تھے، 2022کے سیلاب کے بعد تمام فنڈز سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے مختص کرلیے گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News