لاہور: شفیق آباد میں فائرنگ سے شہری جاں بحق، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے، جو واقعے کے وقت اپنے گھر کے باہر موجود تھا اور اپنی بیٹیوں کو جھولا جھلا رہا تھا۔ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

چمن میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کے مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں، جس کی مدد سے پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

شفیق آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں