راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدربیرونی پولیس کی بڑی کاروائی،شراب سپلائر گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور دیگر سامان برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صدربیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائرارشد عرف بھولا کو گرفتارکر لیا، ملزم سے 180 لیٹر شراب،200سے زائد بوتلیں اور دیگر سامان برآمد ہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔











