جمعه,  20 فروری 2026ء
چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر  )چکری پولیس کی کاروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 08 لاکھ روپے، طلائی زیورات، چوری شدہ 02 موٹرسائیکل برآمد،گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس اور اسلحہ بھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں اخلاق، قمر زمان اور فیضان شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 08 لاکھ روپے، طلائی زیورات، چوری شدہ 02 موٹرسائیکل برآمد ہوئے ، گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس اور اسلحہ بھی برآمدہوا۔

ملزمان کی گرفتاری پرایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے چکری پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں