جمعه,  20 فروری 2026ء
انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 11ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائیاں، انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 11ملزمان گرفتار، ساڑھے 16 کلو سے زائد چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے 02 منشیات فروشوں عمران عرف مانی اور کامران کو گرفتار کرلیا، ملزم عمران عرف مانی سے 05 کلو 200 گرام چرس، ملزم کامران سے 02 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم عمران عرف مانی انتہائی مطلوب منشیات فروش اور متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،کہوٹہ پولیس نے ملزم عمران سے 01 کلو 500 گرام چرس، ملزم یاسر سے 01کلو 280گرام چرس،ملزم حارث سے 01 کلو 204گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم واجد سے 01کلو 800گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم ناصر سے 01کلو 120گرام چرس، ملزم وقاص سے 01 کلو 40گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم عمر سے 630گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 550گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عازب سے 350گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں