راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سیدخالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 09 ملزمان گرفتار،06 کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم ابرار سے 01 کلو 120گرام چرس، ملزم انعام سے 520گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم وقاص سے 01کلو 220گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم عامر سے 602 گرام چرس، ملزم مقصود سے 580گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم مجتبیٰ سے 600گرام چرس،کلر سیداں پولیس نے ملزم نعمان سے 540گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم سمیر سے 560گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عامر سے 520گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔











