راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مندرہ پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم حیدر عرف حارث نے راستے کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری ارسلان کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حیدر عرف حارث کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم حیدر عرف حارث نے راستے کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری ارسلان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال2020تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا،مندرہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











