جمعه,  20 فروری 2026ء
آر اے بازار پولیس کی اہم کاروائی،منشیات فروش گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)آر اے بازار پولیس کی اہم کاروائی،منشیات فروش گرفتار، اسلحہ اور اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے دوران گشت ملزم حارث کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے مزاحمت شروع کر دی،پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 02 کلو 800 گرام چرس اور اسلحہ برآمد ہونے پرالگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم حارث قبل ازیں منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او کینٹ اور آر اے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں