راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مندرہ پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 05 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 02 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 05 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں زاہد، جبران، توقیر، عتیق اور کامران شامل ہیں، ملزمان سے طلائی زیورات، مسروقہ رقم 02 لاکھ 50 ہزار روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 رائفل، 02 پسٹل اور ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔
ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر نے مندرہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











