اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین ڈیموکریٹس گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس آغا شیراز ملک اور دبئی کی معروف کاروباری شخصیت و پاک دربار ہوٹلز دبئی کے مالک شیر اسلم کی میزبانی میں “سمیع اللہ ہاؤس” اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر خان، ممبر قومی اسمبلی شہزادہ گستاسف، انور تاج ارباب، شیر علی، علی جدون، سلیم رحمان، ڈاکٹر امجد علی خان، علی اصغر خان، محبوب شاہ، ساجد خان اور سابق وفاقی مشیر برائے اوورسیز ایوب آفریدی سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔
عشائیے میں رہنما تحریک انصاف سید اللہ شاہ، معروف کاروباری شخصیت شیر اسلم، حاجی منصف، صابر خان، دی رائل اینڈ بلیسنگ مارکی ای الیون کے مالک اشرف شہباز، کراچی ہزارہ گڈز و ملک کنٹریکٹرز کے سی ای او عدیل خان، بلیو مون ایسوسی ایٹس کے سی ای او شفاعت خان سواتی، سینئر رہنما ڈیموکریٹس گروپ ملک طارق اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
تقریب کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی مشاورت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے سیاسی استحکام، جمہوری اقدار اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔











