جماعت اسلامی ماضی میں ضلع خوشاب کی سیاست میں اہم کرداراداکرتی رہی ہے ۔

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کی سیاسی مشاورتی کونسل کا اجلاس زیر صدارت ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا جوہرآبا میں منعقد ہوا ،جس میں عہدیداران سمیت ممبران مشاورتی کونسل نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری سیاسی کونسل حافظ تنویر حسین، نامزدامیدوار پی پی 83 چوہدری ناصر ندیم گجر ، ڈاکٹر ضیاءاللہ ملک ، ڈاکٹر ملک اورنگزیب ، ملک خلیل سلہال احمد ایڈووکیٹ ، مولاناعبدالواہاب، چوہدری ماجد نعیم ، ملک قیصر سہیل،عبدالرحمان بھچر، ملک رمضان، ملک عبداللہ جسرا، ملک منظور، اخترمحمود، عبدالمجید جٹ،ابراہیم شاہ،انور گجر، رانا انوار اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے آئندہ جنرل الیکشن بارے اپنی تجاویز بھی اجلاس میں پیش کیں ، جماعت اسلامی کے راہنماوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ماضی میں ضلع خوشاب کی سیاست میں اہم کرداراداکرتی رہی ہے ، اب ہمیں مزید محنت کر کے آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو عوامی قوت بنانا ہے۔شرکاءے اجلاس کی طرف سے نامزد امیدواران کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم صمیم کااظہار کیا گیا،اجلاس کے اختتام پر صدر سیاسی مشاورتی کونسل ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے حلقے میں امیدواران کا اعلان کر دیا ہے جبکہ حلقہ این اے ترانوے بارے مشاورت جاری ہے ۔ انشاءاللہ بہت جلد اس حلقے سے بھی جماعت اسلامی کی طرف سے امیدوار کااعلان کردیاجاءے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک معاشرے کی ہے تشکیل چاہتی ہے۔ انشاءاللہ الیکشن میں باکردار، باصلاحیت ،مخلص اور عوام دوست امیدواران سامنے لائے جائیں گے۔ اجلاس کے مطابق
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 82 سے ملک شیراز امین اعوان ، پی پی 83 سے چوہدری ناصر ندیم گجر، پی پی84 سے ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا ، این اے 94 سے خالقداد بھٹی الیکشن لڑیں گے۔
اجلاس میں متفقہ طورپر طے کیاگیا کہ اپنے نامزد امیدواران کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جاءے گا۔ ایڈووکیٹ ملک محمدوارث جسرہ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ جماعت اسلامی وطن عزیز کی تعمیروترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں