لڑکی کے پیٹ میں آٹھ سال سے بالوں کا یہ گچھا بن رہا تھا،ڈاکٹر رفیق میمن

سکھر(کاشف مغل)سکھر میں لڑکی کا آپریشن ،پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیا ہے
غلام محمد مہر میڈیکل کالج سول اسپتال سکھر کے سرجیکل وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر رفیق احمد میمن اور ان کی ٹیم نے چودہ سالہ لڑکی مریم بنت مشتاق احمد کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اس کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو سے زائد وزنی بالوں کا گچھا نکال کر اس کی زندگی بچالی۔ سول سرجن ڈاکٹر رفیق میمن نے بتایا کہ گذشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر مریضہ کو اسپتال لایا گیا تھا جس کا سی ٹی اسکین کرایا گیا تو پتہ چلا کہ لڑکی گیسٹرک ٹرائیکوزر کی مریضہ بن چکی ہے۔ اس لیے اس کے پیٹ کا آپریشن کیا گیا جس میں سے ڈیڑھ کلو سے زائد وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیاہےڈاکٹر رفیق میمن نے بتایا کہ لڑکی کے ورثاء نے بتایا کہ لڑکی ذہنی مریضہ ہے جو اپنے سر کے بال توڑ کر آٹھ سال سے کھاتی رہی ہے جس کی وجہ سے وہ آئے روز پیٹ درد اور الٹیاں آنے کے مرض میں مبتلا رہتی تھی ۔گذشتہ دنوں زیادہ حالت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تو ہم نے اس کے پیٹ سے بالوں کا گچھا نکال کر اس کی زندگی بچالی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں