سٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز سے محروم

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں، 2رکشوں، 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ تھانہ بنی کے علاقہ پھگواڑی میں دونامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعامر امین سے موبائل اور13ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ابو بکر شاداب سے موبائل چھین کر لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آباد میں تین موٹرسائیکل سوار غلام مصدق سے موبائل اور گھڑی اسلحہ کی نوک پر چھین کر لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ النورکالونی میں دوموٹرسائیکل سوار انیس السلام سے اسلحہ کی نوک پر 10ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عمر دین سے 29ہزارروپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین فائیومیں دو ملزم گن پوائنٹ پر فوڈ ڈلیوری سروس پر کام کر نے والے شازم اصغر عباسی کوروک کرگن پوائنٹ پر اس سےموبائل اور 14ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاورروڈپر دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر علی حسن سے 9ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ بھاٹہ چوک میں فارس خان اپنے ٹھیے انصاف صافی بلڈنگ میٹریل چاکرہ روڈ پراپنے کزن زیارت خان کے ہمراہ سو رہے تھے کہ دو افراد نے کمرے کے دروازے پر دستک دی جنہوں نے خودکو پولیس والے بتایا اوران میں سے ایک نے پستول نکال لی جوان سےدوموبائل اورڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نیوچاکرہ میں 2ملزم اسلحہ کی نوک پرمحمد نعیم لودھی سے 15ہزار600روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں محمد نکاش کے گھر 5 پانچ افراد داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر دو لاکھ 30ہزار روپے ،طلائی زیورات وزنی 18 تولے ،ایل سی ڈی اور اوون لے کرفرارہوگئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ پام سٹی میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرخرم ریاض سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈھوک نوازمیں غلام مصطفی کی دودھ دہی کی د کان پر دو نوجوان لڑکے،جنہوں نے پسٹل نکال لیا اور گن پوائنٹ پر موبائل مانگا انکار پر سیدھا فائر کیا جو دیوار پر لگا،ملزم موبائل چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے،تھانہ ٹیکسلاکو رضوان مسعود نے بتایاکہ میں اپنے والد ،ماموں اور ایک کزن کے ساتھ اسلام آباد جا ر ہاتھا سی پیک پل پر پہنچے تو روڈ کوپتھر رکھ کر بلاک کیا گیا تھاگاڑی روک کر نیچے اتر کر پتھر ہٹا رہے تھے کہ دو نامعلوم مسلح لڑکے آگئے جو اسلحہ کی نوک پر ہم سے تین مو بائل اور2لاکھ 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ خالدکالونی میں امتیاز احمد کے تنورسے دومسلح لڑکے ساڑھے پانچ ہزار اورایک موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاق گرجامیں دوموٹرسائیکل سوار ارشد کے بھتیجے ریحان سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں عامر لطیف کے زیرتعمیر مکان میں 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور وہاں پر موجود 2 لڑکوں رضوان سرور اور یاسر احمد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیامزاحمت کرنے پر ملزموں نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور گھر کے سٹو روم کا تالا توڑ کر بجلی کی تاریں مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ، یاسر کا موبائل فون اور اس کا پرس بھی لے گئے جس میں اس کا شناختی کارڈ بھی تھا،تھانہ سٹی کے علاقہ باڑامارکیٹ میں شاپنگ کے دوران زینب طارق کاپرس چوری ہوگیاجس میں 8ہزار روپےاور موبائل تھا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ففتھ روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار باد شہزاد کا پرس چھین کرفرارہوگیا جس میں 17ہزار روپے تھے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شاہین ناز کی بہن تحسین کا بیگ چھین کرلے گیا جس میں 10ہزار روپے اورموبائل فون تھا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں نامعلوم چور صفی حیدر کے گھرکے تالے توڑکرطلائی زیورات مالیتی 12لاکھ ،نقدی 5لاکھ روپے ، پرائز بانڈ مالیتی 2لاکھ روپے ،دو لیپ ٹاپ مالیتی 2لاکھ25ہزار روپے ، 2 پسٹل ، رائفل 12بور لائسنسی چوری کرکے لے گئے،ڈھوک کالاخان میں نامعلوم چور شہباز فرید کے کمرے سے2 موبائل اور16ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں شمس الرحمٰن کی سائیکل مالیتی 5ہزار روپے چوری ہوگئی،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں عمیر نثار کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ رینج روڈپرعبدالرحمن اوراس کے بھائی کے دوموبائل کمرے سے چوری ہوگئے،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں ندیم شیراز خان کی بیوی اور بھابی شاپ سے جیولری خریدنے گئیں جہاں ایک نامعلوم عورت نے ان کے شاپنگ بیگ سے پرس چوری کرلیا جس میں 25ہزار روپے اور شناختی کارڈتھا،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں ایک موٹرسائیکل سوار بینش مقصود سے پرس چھین کرلے گیا جس میں شناختی کارڈ اور 13ہزار روپےتھے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ آدڑہ میں دوموٹرسائیکل سوار محمد عثمان علی سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں دوران سفر عامر ملک کی جیب سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ مریڑحسن میں محمد زاہد کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ دادخان کالونی میں سید ذیشان علی نےکریم کی ڈیلیوری سروس بک کروائی جس پر ایک رائڈر جاوید اقبال آیا جو سامان مالیتی48 ہزار روپے لیکر ڈیلیوری کا پتہ لیکر گیا جس نے کچھ دیر بعد اپنا نمبر بند کر دیا اور سامان لیکر فرار ہو گیا ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزمیں محمد فرقان کے گھر کی چھت پر نامعلوم چور پنجرہ کاٹ کر پالتوطوطا مالیتی6لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ محلہ چھاچھی میں نامعلوم چور غلام قاسم کی سالی کے گھرکے تالے توڑکر سامان مالیتی 2لاکھ روپے اور موٹرسائیکل نمبر آرآئی پی 19–5620 چوری کرکے لے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ اتواربازار میں محمد بشیر کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ صدرواہ کے علاقہ خان آبادمیں محمد جمیل کے گھر سے7کمبل، سونا مالیتی70 ہزار روپے اور سوٹ مالیتی ایک لاکھ 70ہزارروپے چوری ہوگئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ موچی مارکیٹ میں عبدالرؤف کی جوس کی دکان سےدوموٹرسائیکل سوار موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ ڈھوک حیات علی میں نامعلوم چور محمد بشیر کے گھرسے موبائل ، رائفل 12 بور سنگل بیرل چوری کرکے لے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ وارڈنمبر19میں نامعلوم چور محمد وسیم کے گھرکے تالے توڑکرایل ای ڈی ، 2 طلائی انگوٹھیاں اور46ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھوک راجگان میں راجہ ظفر محمودکا ملازم احمد ان کی 2 بکریاں ایک بکرا، کچن کا سامان برتن وغیرہ اور ایک موٹرسائیکل چوری کرکے لے گیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ المحبوب کالونی میں ملک سوہنداخان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور4 تولے ہار سیٹ گلوبند ،کانٹے و ٹکا ، مالا 2 تولہ ،2 انگوٹھیاں طلائی وزنی 1 تولہ ، برسلیٹ زنانہ ڈیڑھ تولہ بالی بچگانہ آدھ تولہ ، 50ہزار روپے اور 2 پرفیوم چوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں نامعلوم چور شفیق الرحمان کا ساڑھے چھ من سریاچوری کرکے لے گئے،تھانہ چونترہ کے علاقہ ڈھلیال میں تنزیل افضل کے پو لٹری فارم سے انجیکٹر،بڑی موٹر چوری ہوگئی تھانہ سہالہ کے علا قے جی ٹی روڈ پر محمد بلال سے دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون مالیتی 2 لاکھ 70 ہزار روپے چھین لیے۔ تھانہ ترنول کے علا قے جی ٹی روڈ پر معاذ خان سے موبائل فون اور نقدی مالیت ایک لاکھ 30 ہزارر وپے اسلحہ کی نوک پر چھین لیے گئے ،تھانہ مارگلہ کے علا قے سے راشد کی کار ڈی جے 401 چوری کر لی گئی ،تھانہ آبپارہ کے علا قے آبپارہ مارکیٹ کے قریب محمد ولید کی ایف ایکس کار آر آئی وائی 6188 ،تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون تھری میں راجہ فیاض کا موٹرسائیکل بی ایم کیو 816 چوری کر لیا گیا ،تھانہ سیکرٹریٹ کے علا قے لیک ویو پارک کی پارکنگ میں کھڑی بابر فاروق کی گا ڑی سے نقدی ،موبائل فون اور کا غذات مالیت 50 ہزار روپے چوری کر لیے گئے ،رمنا پولیس نے غلام حسین کی رپورٹ پر اسامہ کے خلاف 7 لاکھ روپے ،ترنول پولیس نے مطیع اللہ کی رپورٹ پر ظریف خان کے خلاف 66 لاکھ 80 ہزارر وپے اور کورال پولیس نے محمد علی ادریس کی رپورٹ پر عزیز سلیم کے خلاف 6 لاکھ50 ہزار روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں