شاہ سلمان ریلیف فنڈ کے ذریعے فلاحی کام قابل تحسین ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد ( ظل ہما ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان ریلیف فنڈ کے تحت پاکستان میں ونٹر ریلیف پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے ، جس کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں قائم سعودی سفارت خانے میں ہوئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں ، شاہ سلمان ریلیف فنڈ کے ذریعے فلاحی کام قابل تحسین ہیں ، ونٹر ریلیف پراجیکٹ کے ذریعے غریب طبقے کو چھت میسر آئے گی ، لوگوں کو ریلیف ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں ، ہر پاکستانی کا سعودی عرب کے ساتھ عقیدت اوراحترام کا رشتہ ہے ، 2005ء کے زلزلے میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کی بھرپور امداد کی ، مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مالی معاونت کی ، پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں ، پاکستان کی آزادی سے ہی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا آغاز ہوا ، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے روز گار کے مواقع کی نوید سنادی ، وزیراعظم کہتے ہیں کہ پاک سعودی تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے ، نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030ء کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے ، سعودی وژن 2030ء کےسلسلے میں پاکستان افرادی قوت فراہم کرے گا ، سعودی عرب کے وژن 2030 کیلئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دیرپا ترقی کیلئے ترجیحات جیوپولیٹیک سے جیو اکنامکس کی جانب گامزن ہیں ، نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030ء سماجی اور اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں ، نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030ء کا مقصد ترقی کاحصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہے، ہم ان تعلقات کو سود مندتذویراتی شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں