کورونا وائرس کی وجہ سے فنکار معاشی تنگدستی کا سامنا کر رہے ہیں ۔گلوکارہ راگنی

لاہور( شوبزرپورٹر )کورونا وائرس کی وباء نے جہاں زندگی
کے بہت سارے شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں اس کے شوبز انڈسٹری پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
معروف گلوکارہ راگنی نے کہا یے کہ کورونا وائرس کی وباء سے پہلے میرے پاکستان اور بیرون
ممالک میں شوز کا شیڈول مرتب کیا جا چکا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تمام شوز منسوخ کر دئیے گئے.واضح رہے گلوکارہ یوکے یورپ اور مڈل ایسٹ میں کئی دفعہ پرفارم کر چکی ہیں ان کا کہنا
اب گھر میں بیکار بیٹھی ہوں ، یہ المیہ صرف میرے ساتھ نہیں.
بلکہ بے شمار گلوکاروں کو معاشی تنگدستی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے ،
کہ جو لوگ شوبز انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں اور جن کی کی آمدن کا ذریعہ ہی اداکاری اور گلوکاری ہے.
ان کی کسی نہ کسی مد میں مالی معاونت کی جائے ۔ بعض سفید پوش لوگ ایسے ہیں.
جو اپنا بھرم رکھنا چاہتے ہیں لہٰذا ایسے لوگوں کو تلاش کر کے ان کی خاموشی سے مدد کی جانی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا اب میری صحت پہلے سے بہتر ہےاور وہ باقاعدگی سے ریاضت کر رہی ہیں لیکن گو کے میرے والد کو دو سال سے زائد عرصہ ہوا جہان فانی سے کوچ کر چکے ہیں ان کی یاد پھر بھی ہر پل ستاتی ہے اور کہا کے میری مداحوں سے التماس ہے والد محترم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں