80 لاکھ اور زیورات چوری، تین گاڑیاں، 14 موٹرسائیکل بھی غائب

اسلام آباد (عابد منہاس)راولپنڈی اسلام آبادمیں متعدد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ تین کاریں اور 14 موٹرسائیکلوں اڑا لئے گئے ،گزشتہ روز درج مقدمات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں چوری کی واردات میں شمریز کے گھر سے نامعلوم افراد تالے توڑکر کمیٹی کی رقم تقریباً 80 لاکھ روپے اورچارپانچ تولے زیور اور دیگر اشیاء چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ گنجمنڈی کے علاقے سے ریاض،بنی کے علاقے سے سعید، صادق آباد کے علاقے سے افتخار،عارف،کینٹ کے علاقے سے زین ،سول لائن کے علاقے سے عامر، ائر پورٹ کے علاقے سے مبین ،حکمداد، مورگاہ کے علاقے سے ذیشان،صدربیرونی کے علاقے سے نذیر،روات کے علاقے سے مدثرکے موٹرسائیکل اورتھانہ نیوٹاون کے علاقے سے زین کی کار، صدربیرونی کے علاقے سے ثاقب کی کا رچور لے اڑے ۔تھانہ سٹی کے علاقے میں نامعلوم نے سلیم کے دفتر کے شیشے توڑ کر دو لاکھ چوری کرلیے۔ویسٹرج کے علاقے میں نامعلوم نے ضیاء کے میڈیکل سٹورسے ساٹھ ہزارروپے ور موبائل ،آر اے بازار کے علاقے میں فداکیانی کے گھر سے رائفل، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ،ریس کورس کے علاقے میں عارف کے گھر کے تالے توڑ کر ایل ای ڈی اور دیگرسامان چوری کرلیاگیا۔سول لائن کے علاقے میں جیولر ز کی دکان سے نکلنے والی مہوش سے پرس چھین لیاگیاجس میں دولاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل ونقدی موجود تھی ۔سول لائن کے علاقے میں امجد کے گھر سے سامان چوری کرلیاگیا۔ اسلام آباد کےتھانہ سہالہ کے علاقے میں عرفان سے ایک لاکھ روپے ، تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں ثاقب سے موٹرسائیکل ، نقدی وموبائل،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں احسان سے موٹرسائیکل ،آئی نائن کے علاقے میں باسط سے موبائل چھین لیاگیا۔آئی نائن کے علاقے میں عبدالوحید کی کار، کراچی کمپنی کے علاقے سے سرانجام خان کا موٹرسائیکل چورلے اڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں