قمبر سندھ میں دو مستری بے رحمی سے قتل

قمبر(کرائم رپورٹر )قمبر میں سٹی تھانے کی حدود میں قمبر لاڑکانہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ دو افراد تھریشر کے مستری دوکاندار جانبحق ہوگئے جبکے نامعلوم ملزمان دو افراد کو قتل کرنے بعد فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جانبحق افراد کا تعلق مدینہ کالونی رحیم یار خان پنجاب سے ہےاور یہاں پر کاروبار کرتے تھے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ بھائی والدہ اور چچازاد بھائی کے ساتھ رہتے تھے جانبحق ہونے والے مستری دکاندار دکان کے باہر بیٹھے ہوئے تھےجانبحق ہونے والوں میں عبداللہ عرف ملا اور عمران شامل ہیں۔

جانبحق افراد کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے بھی دشمنی نہیں تھی ہمارے ساتھ بڑا ظلم کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور جانبحق افراد کے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے قمبر ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائیگا ،جبکہ معتبر ذرائع کے مطابق ابھی تک گرفتاری عمل میں نہ آسکی .

اپنا تبصرہ بھیجیں