سانگھڑ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ابدی نیند سلا دیا گیا ۔

سانگھڑ(اشفاق سلہری )سانگھڑ میں ابن آدم اور ہوا کی بیٹی کو موت کی نیند سلادیا گیا ۔
مقتولین ارشاد لنڈ اور پوپڑی لنڈ نے پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
نعشیں قریبی اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کر دی گئیں ہیں
سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم میں وحشی نامعلوم مسلح درندوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے میاں بیوی موقع پر جانبحق ہوگئے مبینہ طور پر
ملزمان موقعہ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔
واقعہ ٹنڈوآدم تعلقہ تھانے کے گاؤں لونگ لاشاری میں پیش آیا ۔
اطلاع ملنے پر تعلقہ پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشیں تعلقہ اسپتال پہنچائیں۔
مقتولین کی شناخت ارشاد لنڈ اور مسمات پوپڑی لنڈ کے نام سے ہوئی
مقتولین نے پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی
مقتول ارشاد لنڈ سٹھ میل اور مقتولہ مسمات پوپڑی لنڈ بوچھیری کی رہائشی تھی
شادی کرنے کے بعد اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ٹنڈوآدم میں سکونت اختیار کر رکھی تھی ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں ورثاء نے نعشیں لے کر ڈی آئی جی نواب شاہ آفس کے سامنے رکھ احتجاج کیا ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں