خیبر میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکروں سے تعاون کریں ۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد

خیبر( بیورو رپورٹ)ضلع خیبر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ اغاز کل 30 جولائی سے ہوگا، مہم کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرلیا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوید اکبر، ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر قاسم عباس،اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ضلع بھر کے تینوں تحصیلوں میں 30 جولائی سے شروع ہونیوالے سات روزہ پولیو مہم میں پانچ سال تک کے 02 لاکھ 10ہزار 917 بچوں کو گھر کی دہلیز پر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے 924 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔سات روزہ انسداد پولیو مہم میں ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہے۔ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکروں سے تعاون کرکے اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ اپ کے بچے مستقل معذوری سے بچ سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں