جعلی بھتہ خور صحافیوں کی گرفتاری خوش آئند ہے ۔سیکریٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بظاہر خود کو صحافی ظاہر کرکے ہوٹل سے بھتہ وصول کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ان ملزمان میں محمد ذیشان ،محمد رمضان،اور مقدس بی بی شامل ہیں۔

ملزمان نے خود کو صحافی ظاہر کرکے بلیک میل کیا اور 02 لاکھ روپے وصول کیے۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا ہے نو سربازی کے ذریعے شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انھوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا
صحافت اور قلم کے مقدس پیشے کو بدنام کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام اباد انور رضا نے راولپنڈی پولیس کی اس کاروائی پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ایسے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی انتہائی ضروری ہے اس کے لیے ہم راولپنڈی پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کہا ایسے عناصر صحافی کہلانے کے لائق نہیں جو اپنی ضرورت کے لیے صحافت جیسے پیغمبری شعبہ کو داغ دار کر رہے ہیں ان کا صحافت یا صحافتی برادری سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں