وفاقی پولیس نے پینتیس لاکھ کا بھتہ وصول کرنے والا گروہ انڈسٹریل ایریا اسلام آباد میں دھر لیا۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )تھانہ انڈسٹریل ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے مدعی مقدمہ وحید صادق نامی شخص کو کال کرکے پانچ کروڑ کا تقاضا کیا تھا۔
پیسے نہ دینے کی صورت میں مدعی مقدمہ یا اس کی فیملی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی ۔
مدعی مقدمہ جب 35 لاکھ لے کر ان کی طرف سے دی گئی جگہ پر پہنچا تو وصول کرنے کے لیے آئے ملزمان کو پولیس پارٹی نے قابو کرلیا ۔ملزمان میں گلریز، اویس اور ایاز شامل ہیں ۔
کارروائی اے ایس پی عبدالعلیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا عدیل شوکت معہ ٹیم نے ایس پی انڈسٹریل ایریا ذون فدا حسین ستی کی ہدایت پر کی۔
ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انعامات کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں