گوجرانوالہ پولیس کا بڑا کارنامہ اوباش یوٹیوبر گرفتار

گجرانوالہ ( جمیل ملک ) پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر یوٹیوبر کو پرینک کے نام پر راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،نوجوان ویڈیو میں خواتین کو دوپٹہ لینے کا کہتے ہوئے انہیں زدوکوب بھی کرتا ہے،اور ہزار روپے دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ان پیسوں سے دوپٹہ خریدیں۔
خواتین کو کہتا ہے کہ جب ماں دوپٹہ نہیں کرے گی تو بیٹی نے کیا کرنا ہے،خواتین مذکورہ شخص کے رویے پر گھبرا گئیں اور کہا کہ اپنے پیسے پاس رکھو۔خواتین کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ یوٹیوبر کی اور ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں اسے فیملیز کو تنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
سینیر صحافی تجزیہ نگار ثاقب راجہ نے برطانیہ سے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ کبھی یہ شخص سکول کالج کی بچیوں کے بازو پکڑ لیتا ہے، کبھی بچیوں کے سر سے ڈوپٹہ کھینچ لیتا ہے، اس ویڈیو میں کسی کی بیوی کو کندھے سے پکڑ ہراساں کر رہا ہے ، کوئی قانون ہے پاکستان میں ؟ یہ مذاق ہے ؟

پولیس نے ملزم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کے نام پر خواتین کو پرینک کرکے ہراساں کرنے والا اور یوٹیوب پرویڈیوزاپ لوڈ کرنے والا ملزم پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتارکر لیا ہے۔ ویل ڈن پنجاب پولیس! اور ہتھکڑی ایک حجابی اہلکارکے ہاتھ میں تھمائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوربھی بہترمیسی ہوتی حجاب نہ لینے والی کوئی اہلکار ہوتی۔

ملزم کی گرفتاری کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔جبکہ اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جبکہ زرائع کے مطابق علی خان نامی اس اوباش نے عورتوں کی تذلیل کرنے پر عوام سے معافی مانگ لی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں