خدمت آپ کی دہلیز پر “ شروع کیے گئے منصوبے کا آغاز تو اچھا تھا لیکن انجام نے حد کر دی۔

ساہیوال ( بیورو رپورٹ )اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق صوبے بھر کی طرح ساہیوال میں بھی ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ کے نام سے شروع کیے گئے پروگرام کا آغاز تو اچھا تھا لیکن انجام نے حد کر دی یونین کونسل نمبر 1 چک نمبرR /86 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہیوال کے گیٹ کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہر طرف بدبو پھیلی ہوئی ہے۔

سکول طالبات میں کوڑا کرکٹ کی اس بدبو سے امراض لاحق ہونے کا خدشہ کسی بڑی بیماری کا موجب بن سکتا ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ساہیوال کی طرف سے رکھی گئی ان ریڑھیوں کی تا حال صفائی کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا گیا خاکروب اور متعلقہ
یونین کونسل کی عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقے میں تعفن اور بدبو پھیلنے کی وجہ سے راہگیر اور سکول کی بچیوں میں بیماریوں کے پھیلنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں ۔قابل زکر امر یہ ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کی تکمیل خدمت آپ کی دہلیز پر فائل فوٹو نئی نویلی ریڑھی کی شکل میں نظر آر ہی ہو گی ،اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ساہیوال کی انتظامیہ جس نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا ان کے عوامی خدمت کے کھوکھلے دعوے تھےاور وہ صرف جھوٹ کا پلندہ تھے۔چک نمبر آر 86 کے معززین علاقہ، والدین نے وزیر اعلی پنجاب سے سخت تادیبی کاروائی کی اپیل کی ہے ان کے مطابق پہلے ہی کرونا موذی مرض وبال جان بنا ہوا ہے ایسے میں گندگی کا یہ ڈھیر مزید بیماریوں کو پھیلاے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں