سابق امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستانی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

اسسلام آباد (عابد منہاس )پاکستان کے شہر ساہیوال میں سابق امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے سے مشابہت رکھنے والے بھوری رنگت کا نو عمر شخص جو شدید گرمی میں قلفیاں بیچتے ہوے اپنے مخصوص انداز میں گانا گا کر گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اس شخص کا انداز ہوبہو سابق امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا ہے ۔واضح رہے سابق صدر اپنے مخصوص انداز میں ہاتھوں کو ہلاتے ہوے گفتگو کرتے تھے ،وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔یہ محنتی قلفیاں بیچ کر اپنا گزر بسر کرنے والا شخص گانا گاتا ہے اور اپنے گاہکوں کو بتاتا ہے میری بنائی گئی قلفیوں کے اجزا بہت لذیذ ہیں اور گانا گاتے ہوے ہوبہو سابق امریکی صدر کی طرح اپنے ہاتھوں کو مخصوص انداز میں ہلا کر گاہکوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کا کافی چرچا ہو رہا ہے جہاں ایک صارف نے خوشی اور جذبات سے لکھا یہ شدید گرمی کے دن ہیں اور یہ شخص محنت مزدوری کرکے حق حلال کی روزی کما رہا ہے جو کے ایک اچھی بات ہے جبکہ ایک صارف نے ب یہ بھی کہا کے اس تپتی گرمی میں وہ محنت تو کر رہا ہے لیکن دوسری طرف بے لوئی بیماری کا شکار ہونے کی وجہ سے اس شخص کی زندگی کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں