پولیو مہم کے اغاز سے اختتام تک سیکورٹی کی زمہ داریاں نبھائیں گے۔منصور ارشد ڈپٹی کمشنر خیبر

خیبر( بیورو رپورٹ )ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان، ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر طارق حیات،محکمہ صحت، پولیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
میٹنگ میں انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامات،پولیو عملے کو درپیش مسائل،پولیو سے انکاری بچے اور مہم کے دوران ایس او پیز عملدرامد کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ضلع خیبر میں 921 پولیو ٹیمیں تینوں تحصیلوں میں دو لاکھ دس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے جو کہ آج سے 13 جون تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ہر ٹیم کیساتھ پولیس کے جوان تعینات ہے جو کہ اس کیساتھ پولیو مہم کے اغاز سے اختتام تک سیکورٹی کی زمہ داریاں نبھائیں گے۔ ہر بچے کو گھر کی دہلیز پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکے۔
میٹنگ کے دوران انسداد پولیو مہم کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ پولیو سے انکاری والدین کی پولیو کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کریں تاکہ 7 روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب کیا جاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں