اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے ۔سابق فنانس سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف برطانیہ شعیب رشید

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف برطانیہ میں ایسی نوجوان قیادت بھی ہے جنکی پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پاکستان میں انتخابات ہوں تو وہ اپنے ذاتی اخراجات سے برطانیہ میں دفاتر کھول کر بھرپور انتخابی مہم چلاتے ہیں اور اگر برطانیہ میں جماعتی انتخاب ہوں تو وہ خود پیچھے رہ کر دوسروں کو آگے آنے کا موقع دیتے ہیں انکی خدمات سے ممبران بخوبی واقف ہیں ایسے لوگ سیاسی جماعتوں کے لیے قابل فخر ہیں خواہ انکی پارٹی وابستگی کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو انکی خدمات کو کوئی یاد رکھے نا رکھے ہم ضرور روشنی ڈالتے رہیں گے اور انکی ملک اور اپنی جماعت کے ساتھ مخلصی کی پہچان کرانا بھی ہمارا فرض ہے سابق فنانس سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف برطانیہ شعیب رشید ابھی بھی پارٹی میں عہدہ نا ہونے کے باوجود پارٹی اور اپنے قائد کی مشن کو آگے چلانے کے لئیے پر عزم ہیں ۔سابق فنانس سیکریٹری شعیب رشید نے اپنے حالیہ میڈیا بیان میں کہا افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے-پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں بلکہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لئے ٹیک آف کرچکا ہے۔کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیاں میں تیزی آرہی ہے۔عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں۔اپوزیشن عناصر انتشار پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں -انتشارکی سیاست کرنے والوں کووسیع تر قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں -پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے اورپاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں