کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل وقت پر ویکسینیشن ہے ۔الحاج پیر سائیں عبدالرشید چشتی مہروی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ ) الحاج پیر سائیں عبدالرشید چشتی مہروی (مورگاہ )نے آج عالمی سطح اور حکومت پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئیےحکومت وقت کی جانب سے عوام کے لیے دی گئی سہولیات کو سراہا اور اپنے جاری کردہ میڈیا بیان میں کہا کہ حکومت وقت نے اپنے ملک اور شہریوں کی فلاح و بہبود اور صحت کی سہولتیں شہریوں کی دہلیز پر پہنچائیں ہیں اور شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کا خاصہ ہےالحاج پیر سائیں
عبد الرشید چشتی مہروی نے حکومت وقت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تجویز کردہ علاج ویکسینیشن کی پہلی خوراک فاطمہ جناح یونیورسٹی ویکسینیشن سینٹر راولپنڈی سے لگوائی اور کہا سٹاف کی فرض شناسی اور اخلاق قابل تعریف تھااس موقع پر پیر سائیں عبد الرشید چشتی مہروی نے اپنے تمام مریدین,عقیدت مندوں اور چاہنےوالوں کو تاکید کی کہ حکومت وقت کے احکامات و ایس او پیز پر عمل کریں اور تمام عالم اسلام سے بھی اپیل کی کہ دنیا کی اس مشکل گھڑی میں رمضان شریف کے آخری عشرہ میں اللہ پاک کے حضور صحت سلامتی کے لئیے خصوصی دعائیں مانگیں نماز پنجگانہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اس وبائی مرض سے تمام انسانیت اور اہل اسلام کو اللہ پاک محفوظ رکھے اور وباء کے اس بد ترین دور میں فرنٹ لائن پر اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی سر انجام دینے والے تمام پیرا میڈیکل
سٹاف ڈاکٹر وں نرسز صحافیوں پولیس فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں ٫افواج پاکستان اور پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں