سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر سینیر کرائم رپورٹر راجہ وسیم عباسی اور فوٹو جرنلسٹ کامران عباسی کا نیشنل پریس کلب کے عہدیداران ممبران اور ریپجا کے اعزاز میں افطار ڈنر کا پرتکلف اہتمام

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ریپجا) کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں منعقد ہونے والے سپورٹس گالا کی کامیابی پر سینئر کرائم رپورٹر راجہ وسیم اور فوٹوجرنلسٹ کامران عباسی طرف سے ریپجا ممبران اور جڑواں شہروں کی صحافی برادری کیلئے نیشنل پریس کلب میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ۔ صدر این پی سی شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا۔ سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری ندیم چوہدری صدر ریپجا سہیل ملک نائب صدر ریپجا وہاب سلیم چغتائی،جوائنٹ سیکرٹری ریپجا شاہد قریشی عرف راجو سیکرٹری اطلاعات ساجد خان ساجو چیئرمین سپورٹس کمیٹی قیصر عباسی سینئر فوٹو جرنلسٹ مظہر علی خان،اسحاق چوہدری، چوہدری جہانگیر،عارف شیخ ، مبشر شہزاد،خادم حسین، امجد حسین، حنیف خٹک، مشتاق اہمد، عاصم عباس شگری، سہیل شہزادچیتا،شیخ حبیب،عابد ضیاء،یاسر مرزا، وسیم نذیر،شفیق اعوان،شبیر معصوم ،ماجد حسین،راجہ عمران،عسکری بلتی،عرفان حیدر،،سعد عباسی،عدنان بخاری،فتح علی،زیبر عباسی،طاہر نوید،جاوید اے ملک،اقبال مسعود،شہزاد خان،ندیم کھوکھر،رمضان مغل،زینوعلی اور جڑواں شہروں کے صحافیوں میں سے سینئر صحافی و اینکر جواد احمد فیضی، شکیلہ جلیل، راجہ ابرار، عامر بٹ، خرم ملک، اظہار خان نیازی، توصیف عباسی، منصور ظفر، راجہ اسرار، فدا محمد خان، عمران چوہدری،عادل تنولی، علمدار حسین، سدھیر احمد کیانی و دیگر سینئر صحافیوں اور فوٹو جرنلٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پر تکلف افطار ڈنر دینے پرصدر ریپجا سہیل ملک اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی قیصر عباسی نے سینئر کرائم رپورٹر راجہ وسیم اور فوٹوجرنلسٹ کامران عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر شاندار افطار ڈنر ان کی صحافی برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریپجا اسطرح کے ایونٹس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں