آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔


اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ضلع بھر کا دورہ کیا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔
دورے کے دوران فیض آباد ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کیساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور افسران و جوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جوانوں کیساتھ روزہ افطار کرنے کا مقصد پولیس اہلکاروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ پولیس اہلکاروں کے مورال میں بھی اضافہ کرنا ہےائی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس اور دیگر اضلاع سے آنے والے افسران و جوانوں کی گراں قدر خدمات کو سراہا ان کا کہنا تھا ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا ہرطرح سےخیال رکھا جائے سحر و افطار جوانوں کے ساتھ کی جائے ہم سب روزے کے ساتھ عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں جو ایک عظیم عبادت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں