سچا مسلمان وہ ہے جس کے عمل سے کسی کو کوئی نقصان نا پہنچے۔مذہبی راہنما مفتی عبدالقوی

اسلام اباد (نیوز رپورٹر )مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے کہا ہے یہ کہیں نہیں لکھا زیادہ عبادات کرنے والا بہترین انسان ہے ان کا کہنا قرآن و حدیث حتی کے ہمارے نبی الزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کو فائدہ پہنچانے والا ہو۔مذہبی راہنما مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا مسلمانوں کو رمضان کے با برکت مہینہ میں عہد کرنا چاہیے کے وہ اپنے عمل سے کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔ان کا کا کہنا تھا رمضان المبارک میں عوام قرآن کریم کی خود تلاوت کریں اور سنیں،یہ خوش نصیب اور سنت بھی ہے۔کہیں نہیں لکھا کے زیادہ عبادات کرنے والا انسانیت میں بہترین ہے۔اللہ تبارک تعالٰی کے نزدیک زیادہ بہترین وہ ہے جس سے انسانیت کو فائدہ ملے اس لیے تمام مسلم امہ کو چاہیے کے وہ وعدہ کریں کے ان کے کسی نا حق فعل سے کسی کو کوئی نقصان نا پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں